Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی جیل بھرو تحریک،پہلے میں گرفتاری دونگا،عمران اسماعیل | زرائع نیوز

کراچی جیل بھرو تحریک،پہلے میں گرفتاری دونگا،عمران اسماعیل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف (آج) اتوار کو لیاقت آباد دس نمبر پر احتجاج کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنمائوں نے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں عوام میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے،احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے لیاقت آباد دس نمبر پر لگائے گئے۔

کیمپ پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جیل بھرو تحریک کراچی میں داخل ہونے والی ہے پیر کو ہماری اعلیٰ قیادت فیصلہ کرے گی ہم ایک ساتھ ملکر گرفتاری دیں گے پہلے میں جیل جائوں گا پھر ہمارے ورکر جیل جائیں گے، عمران خان کا نیا پاکستان سب کو چاہئے اس کے لئے ہر قربانی دیں گے۔

امپورٹڈ حکومت نے کمر توڑ مہنگائی کر دی ہے آٹا 80 سے 160 روپے کلو کر دیا ہے ، پیٹرول 160 سے 272 روپے لیٹر کر دیا ،ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے لیکن ان کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ہیں،بلاول زرداری عوام کے پیسوں پر اب تک پچاس ممالک کے دورے کرچکا ہے،شہباز شریف جھوٹ بولتاہے کہ بلاول اپنی جیب سے خرچ کرتا ہے،شہباز شریف نے کہا تھا اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا،اب وقت آگیا ہے وہ کپڑے بیچ دے، یہ لوگ مہنگائی کم کرنے کے بجائے ہمارے لوگوں کو پکڑ پکڑ کپڑے اتار رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نےکہا عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں جیل بھرو تحریک میں ہم ورکروں سے پہلے جیل میں جائیں گے جیل کیا ملک کے خاطر ہم اپنی جانیں دیکر پاکستان کو بچائیں گے۔