کراچی : وزیرمحنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ملک کی تمام جیلیں بھر دیں گے مگرحالت یہ ہے کہ پی ٹی آئی والے گرفتاری دینے کااعلان کرکے پتلی گلی سے بھاگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کراچی میں پی ٹی آئی والے ریلوکٹے نکلے،پی ٹی آئی والے ایک طرف جیل سے گھبراتے ہیں دوسری طرف عمران نیازی سے کیونکہ ان سے قبل دو تین روزکیلئے جو بھی جیل گیا خان صاحب نے انہیں بدنام کرنے کیلئے کہانی گڑھی جسکی وجہ سے وہ منہ چھپائے پھررہے ہیں،عمران نیازی کا جیل بھرو اعلان ڈرامہ ثابت ہوگیا،جیل بھرو تحریک کا مقصد عمران اورگوگی بچاؤ تحریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی تربیت کیلئے عمران خان کو سال دوسال کیلئے جیل جانا ہوگا۔