Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ pti and mqm

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ

سکھر: تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے امیدواروں نے ایک دوسرے کی حمایت کا اعلان کردیا.

سکھر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 پر نامزد ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار مرتضیٰ ڈہر نے تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر  پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سکھر کو جاگیر سمجھنے والے لوگوں کو 25 جولائی کو جواب دیں گے، ایم کیو ایم اور ہمارا مقصد علاقے کے مسائل کو مل حل کرنا ہے۔

مبین جتوئی نے بتایا کیا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 24 پر ایم کیو ایم کی حمایت کرنے کی رضامندی ظاہر کردی۔

ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے گریز کیا ہے، علاوہ ازیں متحدہ پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن کے ساتھ بھی مل کر الیکشن لڑںے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن اور جمیعت علما اسلام (ف) نے مردان کی دو صوبائی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا جس کے مطابق پی کے 52 اور 53 سے جے یو آئی ف کے امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار ہوگئے جبکہ پی کے 51 سے ملم لیگ ن کے امیدوار جے یو آئی کے حق میں بیٹھے گئے۔

جمیعت علماء اسلام ف کے امیدواروں نے مردان پریس کلب پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پارٹی پالیسی کو ماننے سے انکار کردیا۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔