کراچی: کراچی پولیس آفس پر حملے میں استعمال کی گئی گاڑی بیچنے والے شوروم مالک اشفاق کا بیان ریکارڈ کر لیا گیاہے۔
انسداد محکمہ دہشت گردی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی آخری مرتبہ 2016 میں فروخت کی گئی تھی اورگاڑی آخری مرتبہ محمد شفیق نامی شخص کو فروخت کی گئی تھی جو کوئٹہ کا رہائشی تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کی خرید و فروخت کی دستاویز نہ ہونے سے تحقیقاتی حکام کو مشکلات کا سامنا ہے، محمد شفیق سے رابطے اور تلاش کے لیے دیگر تحقیقاتی اداروں سے مدد لی جائے گی۔
