کراچی: عیدالفطر سے قبل محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایکشن، زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹر پر 15000 روپے جرمانہ، کراچی میں مسافروں کو 97000 روپے واپس کرائے گئے۔
نواب شاہ میں ٹرانسپورٹرز پر 5000 روپے جرمانہ، لاڑکانہ میں 17100 روپے جرمانہ کیا گیا اور مسافروں کو 7800 واپس کئے گئے، بدین میں ٹرانسپورٹرز پر 7500 روپے جرمانہ، 6800 روپے مسافروں کو واپس کئے گئے۔
روہڑی ملتان موٹروے پر ٹرانسپورٹرز پر 10500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 12300 مسافروں کو واپس دلوائے گئے۔
