22 جون، سال کی مختصر ترین رات

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور 22 جون کو مختصر ترین رات ہوگی ہے، اس کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہوجاتی ہیں،

آج دن کا دورانیہ چودہ سے پندرہ گھنٹے کا رہا کیونکہ سورج دیر سے غروب ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سال کے تین سو پینسٹھ دنوں میں الگ الگ اتار چڑھاؤ ہوتے ہیں، پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا، دن کا دورانیہ چودہ سے پندرہ گھنٹے پر محیط ہوگا اور کل بروز جمعہ 22 جون سے راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

ماہرینِ فلکیات کا ماننا ہے کہ اکیس جون کو زمین کا جھکاؤ سورج کی جانب زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سےسورج زیادہ دیر تک اپنی روشنی بکھیرتا رہے گا یہی وجہ ہے کہ رات مختصر ترین ہوتی ہے۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 22 ستمبر کودن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

اسی طرح بائیس دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔ دوسری جانب گوگل نے بھی سال کے طویل ترین دن پر ڈوڈول متعارف کرادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: