Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمانوں پر گزشتہ شب کیا مشاہدہ کیا گیا ؟ پڑھئیے ! | زرائع نیوز

سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمانوں پر گزشتہ شب کیا مشاہدہ کیا گیا ؟ پڑھئیے !

مکہ مکرمہ : سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمانوں پر گزشتہ شب چاند کا ستارے ’’سماک الاعزل‘‘ کے ساتھ ملاپ کا مشاہدہ کیا گیا۔آسمان پر ستارہ ’’سماک الاعزل‘‘ پہلے درجے کا ستارہ ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ یہ ستارہ انتہائی روشن ہے۔
ماہرینکے مطابق اگر ’’السماک الاعزل‘‘ اسی فاصلے پر ہوتا ہے جو ہمیں سورج سے جدا کرتا ہے تو یہ بصری طور پر سورج سے تقریباً 1900 گنا زیادہ روشن ہوتا۔ اگر ہم سورج کو ’’ السماک الاعزل‘‘ کے مقام پر 262 روشنی کے فاصلے پر رکھیں تو سورج ’’ السماک الاعزل‘‘ کی روشنی کا صرف 1900 واں حصہ ہو گا, چاند اس مہینے اپنی تکمیل کے لمحے کو سورج سے 180 ڈگری کے زاویے پر تھا۔
رات کے اوقات میں دیکھا جاتا ہے کہ چاند اور ’’ السماک الاعزل‘‘ آسمان پر مغرب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ وہی ہے جس کی وجہ سے دن میں سورج کا رخ مغرب کی طرف ہوتا ہے۔ چاند اپنے محور پر مغرب سے مشرق کی طرف زمین کی گردش کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن ایک رات سے دوسری رات تک چاند کا مشاہدہ کرنے سے زمین کے گرد اس کے مدار میں اس کی حقیقی حرکت کو محسوس کرنا ممکن اور آسان ہے۔ مثال کے طور پر اگلے دن ہفتہ کی شام یہ دیکھا جائے گا کہ چاند مشرق کی طرف حرکت میں آ گیا اور ’’السماک الاعزل‘‘ سے دور ہو گیا ہے۔ السماک الاعزل کا معنی جدا ہو جانے والی مچھلی بنتا ہے۔
آنے والی راتوں میں چاند کے نکلنے میں روزانہ تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر ہوا کرے گی۔ چند دنوں میں یہ صرف فجر اور صبح کے آسمان پر نظر آئے گا۔