Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’’ نورجہاں‘‘ پیروں پرکھڑی نہ ہوسکی : ڈبلیو ڈبلیو ایف کا اظہار تشویش | زرائع نیوز

’’ نورجہاں‘‘ پیروں پرکھڑی نہ ہوسکی : ڈبلیو ڈبلیو ایف کا اظہار تشویش

کراچی: کراچی چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں کا علاج جاری ہے تاہم ہتھنی کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔

چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود ہتھنی نورجہاں کی حالت میں بہتری نہیں آ سکی ہے چڑیا گھر انتظامیہ نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہھتنی کے کمپاؤنڈ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

چڑیا گھر کے ڈاکٹروں نے کرین کی مدد سے نورجہاں کو بیس منٹ تک فیزیو تھراپی کرائی جبکہ نورجہاں کو کروٹ بھی کرین کی مدد سے دی جارہی ہے ڈاکٹرز کی جانب سے نورجہاں کی طاقت بحال کرنے کے لئے ڈرپ کے ذریعے ملٹی وٹامن کے انجیکشن اور اینٹی بائیوٹک ادویات دی جارہی ہیں تاہم سات روز گزر جانے کے بعد بھی ہھتنی نورجہاں اپنے پیروں پر نہیں کھڑی ہوسکی۔

ایدمنسٹریٹر کراچی نے گزشتہ روز بھی بیمار ہتھنی کا معائنہ کیا اور چڑیا گھر انتظامیہ کو ہھتنی کے علاج کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ آج بھی نورجہاں کی حالت ویسی ہی ہے رات کو اسے کرین سے اٹھایا گیا تھا کروٹ دلوائی گئی ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا کہ فور پاز کے ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہتھنی کی سوجن کم کرنے کے لیے فزیو تھراپی بھی کی گئی انہوں نے بتایا کہ نورجہاں کے مزید بلڈ ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جو لاہور کی لیب بھیجے جائیں گے،

دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ایف(پاکستان) نے بیمار ہتھنی نورجہاں کی حالت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی زو میں جانوروں کے لیے ناکافی سہولیات اور خوراک کے فقدان کی وجہ سے ہاتھیوں کے پے درپے اموات کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف (پاکستان) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نورجہاں کی صحت کے حوالے سے موجودہ صورتحال اچھی نہیں ہے، بہترین ماہرین کے ٹریٹمنٹ کے باوجود نورجہاں کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا کہ چڑیا گھرسے ہونے والی آمدنی علیحدہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے جانوروں کی بہتری کے لیے استعمال کی جائے، دنیا کے بیشترممالک کے چڑیا گھروں میں ہاتھیوں کا سیکشن ختم کردیا گیا، بصورت دیگرہاتھیوں کو وسیع انکلوژر اورسوشل گروپس کے ساتھ رکھا گیا ہے، پاکستان کے چڑیا گھروں میں نایاب جانوروں کو بھی عام طریقے سے رکھا جارہا ہے۔