Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خیبرپور: وسان کی یونیورسٹی طالبات کو اسلحے کے زور پر اغوا کی کوشش، فائرنگ سے 7 طالب علم زخمی | زرائع نیوز

خیبرپور: وسان کی یونیورسٹی طالبات کو اسلحے کے زور پر اغوا کی کوشش، فائرنگ سے 7 طالب علم زخمی

خیبرپور: وسان کی یونیورسٹی طالبات کو اسلحے کے زور پر اغوا کی کوشش، فائرنگ سے 7 طالب علم زخمی

خیرپور : سندھ کے ضلع خیرپور میں قائم شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی بس کوروک کرطالبہ کواغواکرنےکی کوشش کی گئی، جس پر طلبہ کے ساتھیوں نے مزاحمت کی تو اغوا کاروں نے فائرنگ کردی۔

وقوعہ پر موجود عینی شاہد نے بتایا کہ رانی پور کی قومی شاہراہ پر جدید اسلحے سے لیس 7 ملزمان نے یونیورسٹی کی بس کو اسلحہ تان کر روکا اور طلبہ کے اغوا کی کوشش کی، جس پر بس میں بیٹھے دیگر طالب علموں نے مزاحمت کی تو اسلحہ بردار افراد نے سیدھی گولیاں چلائیں۔

ملزمان کی فائرنگ سے 7 طلبہ زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ باقی طلبہ و طالبات نے رانی پور کی قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم صفدروسان یونیورسٹی میں پڑھتا ہے ، اُس نے ساتھیوں سمیت بس روک کرطالبہ کواغواکی کوشش کی، زخمی طلبہ کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔



نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر: twitter.com/zarayenews

فیس بک: facebook/zarayenews

انسٹاگرام : instagram/zarayenews

یوٹیوب: @ZarayeNews