کراچی: سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب نجی کمپنی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی اکثریت ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اور سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے لوگوں کے بہت زیادہ رش کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ کرنٹ لگنے کے باعث بھگدڑ مچی اور جانی نقصان ہوا۔ جبکہ بھگدڑ کے دوران قریبی نالے کی دیوار بھی گر گئی۔
ایس پی بلدیہ ٹاؤن کے مطابق امداد تقسیم کرنے کے حوالے سے اطلاع نہیں دی گئی، جبکہ کمپنی سے 7 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
