کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے لیے چالیس ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا، صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کراچی کے لیے 36 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ عالمی مالیاتی اداروں کی معاونت سے شہر میں آئندہ پانچ سالوں کے دوران 226 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

