کراچی: تحریک انصاف کی سونامی میں بغاوت کی ہوا چل پڑی، فردوس شمیم نقویٰ رکن اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد پارٹی صدارت سے مستعفیٰ، انصاف ہاؤس پر ڈیرے جما لیے۔
پی ٹی آئی کے باغی گروپ میں سبحان ساحل، سابق نائب صدر اسرار عباسی، حافظ فضل کریم شامل ہیں، ناراض اراکین نے انصاف ہاؤس میں اجلاس کر کے کارکنان کو اپنی طرف راغب کرنا شروع کردیا۔
پارٹی دھڑے بندی کے باعث تحریک انصاف کو کراچی میں کام کرنا دوبر ہوگیا، مرکزی قیادت نے خرم شیر زمان کو کراچی کی صدارت دے دی جبکہ سندھ کی نئی تنظیم نو شروع کردی گئی۔

