کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کے موسم کے پیش نظرالرٹ جاری کردیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مغربی سسٹم کے زیراثرمحکمہ موسمیات نے تیزہواؤں کاامکان ظاہرکیا ہے اسی لئے پی آئی اے،نجی،غیرملکی ایئرلائنزاورفلائنگ کلبس کوالرٹ جاری کیا گیا ہے۔
سی اے اےحکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پرطیارے محفوظ مقامات پرپارک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورحکم دیا گیا ہے کہ چھوٹے طیاروں کو وزن ڈال کرمحفوظ پارکنگ میں کھڑاکیاجائے۔
