Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت کا پروازوں کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ڈھائی لاکھ تک ٹیکس عائد کرنے کا اعلان | زرائع نیوز

حکومت کا پروازوں کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ڈھائی لاکھ تک ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پروازوں کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ڈھائی لاکھ تک فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کینیڈا اور امریکا کے بزنس کلاس کے ٹکٹ پر ڈھائی لاکھ فکس چارج عائد ہوگا، یورپ کیلئے بزنس کلاس ٹکٹ پر ڈیڑھ لاکھ اور مشرق وسطی کے لیے 75 ہزار فکس ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور حکومتی اخراجات کم کرنے کا پلان جلد پیش کریں گے۔

ضمنی مالیاتی بل پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بجلی چوری اور لائن لاسز اور بلوں کی عدم ادائیگی بڑے مسائل ہیں، 1450 ارب روپے وصول نہیں ہورہے تاہم کلیکشن کی اسپیڈ درست ہے، آئی ایم ایف کو بتادیا ہے کہ ضمنی بجٹ کا فیصلہ مجبوراً لینا پڑا، کوئی شک نہیں کہ مہنگائی لوگوں کی برداشت سے باہر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ میں نے نہیں سابق حکومت نے کیا تھا، سابق حکومت نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر اس پر عمل نہیں کیا، اگر 170 ارب روپے کے ٹیکس لگا رہے ہیں تو کوشش کی ہے کہ غریب عوام کے لیے مذاکرات کرلیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے قرضے 70 فیصد سے زائد بڑھ گئے ہیں، ہم نے دس دن تک آئی ایم سے مذاکرت کیے، پاور سیکٹر میں لائن لاسز بجلی چوری سے چودہ سو ارب کا نقصان ہے، بجلی پیدا کرنے کی لاگت تین ہزار ارب ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ایف بی آر اپنے ریونیو اہداف پورا کرے گا، ہم نے مذاکرات میں آئی ایم ایف کو 170 ارب کے ٹیکسز پر راضی کیا، گزشتہ حکومت نے معاشی نظم و ضبط کو توڑا آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے توڑا اور عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی تو آئی ایم ایف معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے۔