اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ اور روحانی شخصیت بشریٰ مانیکا کے سابق خاوند خاور مانیکا اوراداکارہ نور بخاری کی متوقع شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔
غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بیوی محترمہ بشریٰ مانیکا نے اپنے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کے لیے ادکارہ نور بخاری کی شکل میں دوسری بیوی تلاش کر لی۔
اداکارہ نور بخاری عمران خان کے پو لیٹیکل سیکرٹری عون چودھری کی سابق اہلیہ ہیں دونوں کا رشتہ گزشتہ برس ختم ہوا تھا، سابق شوہر نے اداکارہ نور کو بشریٰ مانیکا کے سابق خاوند سے شادی کی اجازت دے دی۔
اطلاعات سامنے آئیں ہیں کہ نکاح کی تقریب عام انتخابات سے قبل سادگی سے منعقد کی جائے گی جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور اُن کی تیسری اہلیہ کے علاوہ عون چوہدری بھی شرکت کریں گے۔
عمران خان کے پالیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری اور اداکارہ نور نے شادی کی خبروں پر کوئی تبصرہ یا تردید نہیں کی،
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سفر عمرہ ادائیگی کے دوران اداکارہ نور کی عمران خان، بشریٰ مانیکا اور عون چوہدری سے ملاقات ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ یہ اداکارہ نور بخاری کی پانچویں شادی ہو گی۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
