پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے والے شخص میں منکی پوکس کی تصدیق ہوگئی ۔

وفاقی وزارت صحت نے تصدیق کردی۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کےمطابق سعودی عرب سے 17 اپریل کو پاکستان آنے والے شخص میں منکی پوکس کی علامات تھیں جس کے بعد اس شخص کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں طبی معائنے کی ہدایت کی گئی۔

پمز اسلام آباد کے ماہرین متعدی امراض نے متاثرہ شخص کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجےتھے، گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کردی۔حکام کےمطابق متاثرہ شخص راولپنڈی، اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد پورے ملک کے تمام ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔

بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ مریضوں کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ۔دوسری جانب بارڈہیلتھ سروسز پاکستان کے کراچی آفس نے بیرون ملک سے آنے اور جانے والے مسافروں میں ممکنہ منکی پاکس کی وبائی بیماری میں مبتلا ہونے کے حوالے سے ایئر لائنوں کو پرواز سے پہلے اور دوران پرواز سخت حفاظتی اقدامات لینے کا حکم نامہ جاری کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: