Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شاہد خاقان بھائی ہیں , خود ان کے پاس جائونگی , مریم نواز | زرائع نیوز

شاہد خاقان بھائی ہیں , خود ان کے پاس جائونگی , مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی میرے بھائی ہیں، خود چل کر جاؤں گی۔

مریم نواز نے میڈیا سے غیررسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہاولپور، ملتان، ایبٹ آباد میں پارٹی کارکنوں کے جذبات پر بہت متاثر ہوئی ہوں ۔ مریم نواز نے کہاکہ لوگوں کا اتنا بڑا ہجوم دیکھ کر لگا آٹا مفت مل رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں تنظیمی کنونشن کا جذبہ مثالی اور دیدنی تھا، نوجوان، خواتین اور بزرگ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا فوکس گورننس ٹھیک کرنے، ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے پر ہے ۔ سیاسی میدان سیاسی مخالفین کیلئے خالی چھوڑ دیاگیا تھا ، ورکرز کنونشن ہورہے ہیں ،جلسے الیکشن کے قریب کریں گے۔