Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عید الاضحی کے قریب کانگووائرس کے کیسز بڑھنے کا امکان | زرائع نیوز

عید الاضحی کے قریب کانگووائرس کے کیسز بڑھنے کا امکان

کراچی:محکمہ صحت سندھ نے عید الاضحی کے قریب کانگووائرس کے کیسز بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

کراچی میں ایک شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جسے نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ او پی ڈی میں آنے والے مریض میں کانگووائرس کی تشخیص ہوئی تاہم عید الاضحی کےقریب کانگووائرس کےکیسز بڑھنے کا امکان ہے۔

خیال رہے یہ وائرس مویشی کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہوجاتا ہے، قومی ادارہ صحت کے مطابق نیرو نامی وائرس انسانی خون، تھوک اور فضلات میں پایا جاتا ہے جو انسانوں میں بخار پھیلاتا ہے۔

تیز بخار، کمر، پٹھوں، گردن میں درد، قے، متلی، گلے کی سوزش اور جسم پر سرخ دھبے کانگو کی علامات ہیں۔جانوروں کے پاس جانے سے گریز کیا جائے، مویشیوں کے پاس جانے کی ضرورت پیش آئے تو دستانوں کا استعمال ضرور کیا جائے۔

کانگو وائرس کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے لہذا قبل اس وقت احتیاط اور مرض ظاہر ہوجانے کی صورت میں بروقت علاج ہی سے اس مرض کا خاتمہ ممکن ہے۔