ٹھٹھہ: قومی شاہراہ چلیا بند کے قریب ٹول پلازہ پر کراچی سے تفریح کیلیے کینجھر جھیل جانے والوں کی سوزوکی ہائی رؤف کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔
حادثے کے نتیجے میں سوزوکی ہائی رؤف میں سوار 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چلیا کے قریب واقع ٹول پلازہ پر پیش آیا، جہاں کھڑے ٹرک میں تیز رفتار سوزوکی ہائی رؤف گھس گئی اور مکمل تباہ ہوئی۔
مکلی سول اسپتال کے انچارج ایم ایس ڈاکٹر صفدر نے بتایا کہ چار افراد کی لاشیں سول اسپتال مکلی منتقل کردی گئی ہیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام 9 افراد کا تعلق کراچی سے تھا تاہم ابھی علاقے کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور اندھیرے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔