Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کرنسی اسمگلنگ روکنے لئے سراغ رساں کتوں کا استعمال شروع |

کرنسی اسمگلنگ روکنے لئے سراغ رساں کتوں کا استعمال شروع

کراچی:کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔کسٹمز اہلکار خصوصی تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز نےکراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرانسداد کرنسی اسمگلنگ مہم سخت کرتے ہوئے، ائیرلائنز،نجی جیٹ،چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے نوٹوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے عملدرآمد کا آغازکردیا ہے۔

جناح ٹرمینل سمیت تمام بڑے ائیرپورٹس پرکرنسی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے کتوں کے خصوصی یونٹ سے مدد لی جارہی ہے.

کارگو اورمسافروں کے سامان میں کرنسی کی نشاندہی کیلئے کتوں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ممکنہ خفیہ حصوں میں چھپے نوٹوں کا پتہ لگانے کیلئے کتوں کے ذریعے طیاروں کے اندر بھی تلاشی لی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کرنسی اسمگلنگ روکنے کیلئے تمام مقامی غیر ملکی ائیرلائنزکی بین الاقوامی پروازوں کی خصوصی تلاشی لی جا رہی ہے،ڈالرودیگرنوٹوں کی اسمگلنگ روکنے کیلئے کسٹمز ہرنوعیت کے وسائل استعمال کررہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹوں کی اسمگلنگ روکنے کیلئے کتوں کی کارکردگی کے شاندارنتائج ملے ہیں،منشیات اوردیگرممنوعہ اشیا کی کراچی ائیرپورٹ پرروک تھام کے لیے کسٹمز کا یونٹ موجود ہے، نوٹوں ، بارود اور منشیات کا پتہ لگانے کیلئے تربیت یافتہ کتوں کے الگ الگ اسکواڈ ہیں۔نوٹوں اورمنشیات اسمگلنگ روکنے کے لیے الگ الگ تربیت یافتہ کتے اسکواڈ میں شامل ہیں، تربیت یافتہ کتے کرنسی کی روشنائی،کرنسی پر لگنے والے انسانی ہاتھوں کی بو سونگھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ائیرلائنز،نجی جیٹ،چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے نوٹوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے عملدرآمد کا آغازکردیا ہے۔ اسمگلنگ روکنے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔کسٹمز اہلکار خصوصی تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ممکنہ خفیہ حصوں میں چھپے نوٹوں کا پتہ لگانے کیلئے کتوں کے ذریعے طیاروں کے اندر بھی تلاشی لی جارہی ہے۔اسمگلنگ روکنے کیلئے تمام مقامی غیر ملکی ائیرلائنزکی بین الاقوامی پروازوں کی خصوصی تلاشی لی جا رہی ہے،ڈالرودیگرنوٹوں کی اسمگلنگ روکنے کیلئے کسٹمز ہرنوعیت کے وسائل استعمال کررہا ہے۔