Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شادی شدہ جوڑوں کو تنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم | زرائع نیوز

شادی شدہ جوڑوں کو تنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے شہر میں جوڑوں سے نکاح نامے مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

پولیس چیف کی جانب سے کراچی پولیس کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو لکھے گئے خط میں ایسے اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس چیف کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق عام شکایت ہے کہ پولیس موبائل یا موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے مخصوص پولیس اہلکار جوڑوں سے نکاح نامے طلب کرکے خوفزدہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر امیر شیخ نے اپنے خط میں تنبیہ کی کہ فیملیز خاص طور پر جوڑوں سے میاں بیوی ہونے کا ثبوت مانگنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔

پولیس چیف نے مزید کہا کہ ساحل سمندر، کلفٹن اور دیگر تفریحی مقامات پر پولیس اہلکاروں نے بلاوجہ شہریوں کو تنگ کیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔