Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ سے واپسی پر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرلیا | زرائع نیوز

اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ سے واپسی پر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرلیا

کراچی: توہین عدالت کیس میں کراچی کی اہم سیاسی شخصیت کو پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا۔

اسلام آباد پولیس نے فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد گرفتار کرلیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے سابق رہنما عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ان کے وکیل عمرے پر گئے ہیں لہٰذا ان کی واپسی یا دوسرا وکیل کرنے تک کیس ملتوی کیا جائے۔

عدالت نے فیصل رضا عابدی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔

فیصل رضا عابدی نے اس کیس میں راہداری ضمانت کرارکھی ہے۔

فیصل رضا عابدی تھانے منتقل

دوسری جانب فیصل رضا عابدی جب سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد باہر آئے تو واپس جاتے ہوئے شاہراہ دستورپر اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق فیصل رضا عابدی کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ترجمان سپریم کورٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے جس میں انہیں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

فیصل کی گرفتاری زیادتی ہے: بھائی کی میڈیا سے گفتگو

فیصل رضا عابدی کے بھائی نے ان کی گرفتاری پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل کو گرفتار کرنا زیادتی ہے، وہ عدالت میں پیش ہورہے تھے اور انہوں نے ضمانت بھی کرارکھی ہے پھر بھی گرفتار کرلیا گیا۔

فیصل رضا عابدی کے بھائی نے بتایا کہ سابق سینیٹر کے خلاف تین مقدمات کی تحقیقات چل رہی ہیں جن میں سائبر کرائم، توہین عدالت اور تھانہ سیکریٹریٹ میں بھی مقدمہ درج ہے۔