تھانہ جمشید کوارٹر کی حدود میں ہائیڈرینٹ مافیا کا راج۔

جو پانی گھروں کے نلوں میں آنا چاہئے اسے چوری کر کے فروخت کئے جانے کا انکشاف
کراچی: انوسٹی گیشن رپورٹ۔ کراچی کے علاقے تھانہ جمشید کوارٹر کی حدود تین ہٹی لال مسجد والی گلی میں ارشد عرف ماما پانی کا بیٹا غیر قانونی طور پر قائم ہائیڈرینٹ چلا رہا رہا ہے۔ جبکہ اس اسد نامی جو کہ ماما پانی والے کا بیٹا ہے علاقے میں بدمعاشی مچائی ہوئی ہے۔
واضح رہے ارشد عرف ماما پانی والا 302 کے کیس میں قانون کی گرفت میں بھی آچکا ہے اسی باعث علاقہ مکینوں کو اپنے بیٹوں کے ذریعے خوف و دہشت پھیلا رکھی ہے۔ ماما پانی والے کا کہنا ہے کے اگر کسی نے بھی ہائیڈرینٹ کی نشاندھی کی تو اسے بدترین سبق سکھایا جائے گا۔
ارشد عرف ماما پانی والے نے نا صرف علاقہ میں دہشت کی فضا قائم کر رکھی ہے بلکہ رہائشی علاقے میں واٹر بورڈ کی مین لائن سے کنکشن چوری کرنے بھی ملوث یے۔
ماما پانی والے کا ہفتہ وار بھتہ اور اثر رسوخ رکھنے کے باعث مقامی پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں رہتی ہے۔ اعلیٰ افسران اور واٹر بورڈ کا عملہ اس معاملے کی پوری تحقیقات کریں۔ اس منظم غیر قانونی کام کو بند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
