Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عارف آجاکیا اور سلیم بلیجیئم کی گرفتاری کے لیے اہم اقدام | زرائع نیوز

عارف آجاکیا اور سلیم بلیجیئم کی گرفتاری کے لیے اہم اقدام

عارف اجاکیا اور سلیم بلیجیئم کی گرفتاری کے لیے اہم اقدام

کراچی: سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاروائی میں گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشت گرد واحد حسین کے انکشافات پر بیرون ملک میں مقیم سلیم بلیجیئم اور عارف آجاکیا کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار ملزم عارف حسین عرف گڈو سوداگر کی جے آئی ڈی مکمل کرلی جس میں ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کیے اور بتایا کہ اُسے سلیم بلیجیئم اور عارف آجاکیا نے سپورٹ فراہم کیْ

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے مطابق واحد حسین کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، جو بیک وقت پاکستان اور بلیجیئم کی شہریت رکھتا ہے، ملزم نے تفتیش کے دوران دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے۔

عمر شاہد کے مطابق ملزم کے ساتھیوں میں عارف آجاکیا، سلیم بلیجیئم اور دیگر شامل ہیں، جنہوں نے بیلجیئم میں بھی جرائم کی وارداتیں کیں۔ سی ٹی ڈی سربراہ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف وزارتِ خارجہ کو خط لکھ دیا جس کے ساتھ جے آئی ٹی کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم لندن سے وابستگی پر دہشت گردی کےمقدمات، 13 نوجوان باعزت بری

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے خط اور دیگر دستاویزات کو بلیجیئم سفارت خانے کو بھی ارسال کیا گیا ہے تاکہ سلیم بلیجیئم، عارف آجاکیا اور دیگر کی حوالگی اور گرفتاری ممکن ہوسکے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے وزارت خارجہ پر زور دیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو بیلجیئم ایمبیسی کے ساتھ شیئر کی جائے تاکہ ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ عارف آجاکیا اور سلیم بلیجیئم ایم کیو ایم لندن کے ساتھ کام کررہے تھے تاہم گزشتہ ایک برس سے دونوں ہی لندن قیادت سے لاتعلقی اور کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں، سلیم بیلجیئم کے نیٹ ورک کا اُس وقت انکشاف ہوا تھا جب رینجرز نے کراچی میں کارروائی کر ےکے کچھ لڑکے گرفتار کیے تھے جنہوں نے پی ایس پی کے دفتر، ایم کیو ایم پاکستان کے دفاتر پر حملوں کا اعتراف بھی کیا تھا۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔