Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیو ایم لندن سے وابستگی پر دہشت گردی کےمقدمات، 13 نوجوان باعزت بری | زرائع نیوز

ایم کیو ایم لندن سے وابستگی پر دہشت گردی کےمقدمات، 13 نوجوان باعزت بری

ایم کیو ایم لندن سے وابستگی پر دہشت گردی کےمقدمات، 13 نوجوان باعزت بری

کراچی: شہر قائد کی مقامی عدالت نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر قائم ہونے والے دہشت گردی کے مقدمے میں 13 نوجوانوں کو بری کردیا

یہ مقدمہ چار سال پہلے ایم کیو ایم لندن سے وابستگی کی بنیاد پر 13 کارکنان پر درج ہوا تھا جس کے بعد انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی، استغاثہ کہ جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کیے گئے جس پر عدالت نے 13 نوجوانوں کو باعزت بری قرار دیا۔

واضح رہے کہ بائیس اگست 2016 سے بعد ایم کیو ایم کے کئی کارکنان کو گرفتار اور مقدموں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جن کارکنان نے کسی دوسری جماعت یا دھڑے کا انتخاب کیا اسے عدالت سے ریلیف مل گیا تھا۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل
zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔