Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہتھنی " نورجہاں" کو دفن کر دیا گیا | زرائع نیوز

ہتھنی ” نورجہاں” کو دفن کر دیا گیا

کراچی : چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی تدفین کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

ترجمان بلدیہ عظمی کے مطابق ہتھنی نور جہاں کی قبر 15 فٹ گہری 14 فٹ لمبی اور 12 فٹ چوڑی کھودی گئی۔ہتھنی کی قبر میں 4 من چونا اور جراثیم کش ادویات بھی ڈالی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کرینوں کے ذریعے ہتھنی نور جہاں کو قبر میں اتارا گیا۔

دوسری جانب کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں اور دیگر جانوروں کی ہلاکت کے معاملے پر شہری نے ڈائریکٹر چڑیا گھر اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔درخواست گزار عمران عزیز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ گارڈن پولیس نے درخواست وصول کر لی ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

عمران عزیز ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ درخواست ایس ایچ او گارڈن اور ایس ایس پی ساؤتھ کو ارسال کی جائے گی، مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کروں گا۔