Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی : ملزم کی دعوت میں کھانا, 15 اہلکار معطل | زرائع نیوز

کراچی : ملزم کی دعوت میں کھانا, 15 اہلکار معطل

کراچی : 15 اہلکاروں کو ڈیوٹی چھوڑ کر جرائم پیشہ ملزم کی دعوت کھانا مہنگا پڑ گیا، سرجانی تھانے میں تعینات 15اہلکار معطل کردیے گئے۔

پولیس کے اعلی حکام کی جانب سے معطل کیے گئے اہلکاروں میں سرجانی تھانے کے 7 اور 15 مددگار کے 8 اہلکار شامل ہیں۔معطل اہلکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ عید کے پہلے روز ڈیوٹی چھوڑ کر جرائم میں ملوث شخص کی دعوت کھا رہے ہیں۔

پولیس کے معطل کیے گئے اہلکار ملزم اکبر چانڈیو کی دعوت پر باوردی اس کے ڈیرے پر موجود تھے، جبکہ ویڈیو میں پولیس کی موبائلیں اکبر چانڈیو کے ڈیرے کے باہر کھڑی بھی نظر آرہی تھیں۔پولیس حکام کے مطابق اکبر چانڈیو پر سرجانی اور اینٹی انکروچمنٹ میں مقدمات درج ہیں اور وہ اپنا تعلق سیاسی جماعت سے ظاہر کرتا ہے۔