اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے جنسی زیادتی کے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کی مدد سے مرکزی ملزم کا خاکہ تیار کیا، جو 80 فیصد ملزم سے مشابہت رکھتا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ملزم کا خاکہ تمام تھانوں کو جاری کر دیا گیا ہے، ملزم کی عمر 35 سال ہے، جس کا رنگ سانولا اور قد 6 فٹ کے قریب ہے۔
اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا، جس پر چیئرپرسن قومی اسمبلی انسانی حقوق کمیٹی نے زیادتی کا نوٹس لیا، مسلح افراد نے لڑکی سے زیادتی کی، لڑکی ہواخوری کیلئے دوست کے ساتھ پارک آئی تھی کہ اس دوران مسلح افراد نے چہل قدمی کرتے وقت روکا، لڑکی کو الگ لے گئے، جان سے مارنے کی دھمکی دی، شور کرنے پر تھپڑ مارے، درختوں کے جھنڈ میں لے جا کر تشدد کیا، کپڑے پھاڑ ڈالے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
