لندن : ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے بڑے اکاؤنٹس اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد بلیو ٹک سروس بحال کردی۔
ٹویٹر کے مطابق ایلون مسک نے اکاؤنٹ ویریفکیشن کیلیے نئی شرط رکھ دی ہے۔
اس شرط کے مطابق جس اکاؤنٹ پر دس لاکھ سے زائد فالوورز تھے انکے اکاؤنٹس کو بلیو ٹک واپس دے دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایسے اکاؤنٹس کا گزشتہ چھ ماہ سے ایکٹیو ہونا بھی لازمی ہے۔
کمپنی کے مطابق آئندہ تمام صارفین جو اکاؤنٹ ویریفکیشن کی شرط رکھتے ہیں انہیں فیس ادا کرنا ہوگی۔
کمپنی کے مطابق جن اکاؤنٹس کو بلیو ٹک واپس دیے گئے ہیں ان سے فیس کی وصولی سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
