کراچی: عید تعطیلات کے پہلے روزکراچی کے بینکوں کی اے ٹی ایم کبھی خرابی سے دوچارتو کبھی سست روی کا شکارہوکربند رہیں،بعض اے ٹی ایمز پرلنک ڈاؤن کی شکایت رہی تو کہیں کیش دستیاب نہ ہونے کا میسیج چل رہا تھا۔
صارفین کوفنڈزٹرانسفر سمیت رقم کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا۔عید تعطیلات کے پہلے دن کراچی میں سرکاری بینک سمیت اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم میں لنک ڈاون اور بعض اے ٹی ایم خراب ہونے اوربعض سست روی کا شکارہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری بینک کی ا ے ٹی ایم مشینوں کی خرابی کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے کئی بارشکایات کے باوجود بینک انتظامیہ کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ سرکاری بینک سمیت 5 نجی بینکوں کی اے ٹی ایم تنخواہوں کی ادائیگی کے موقع پرخراب رہتی ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکثر بینک مینیجرز جان بوجھ کر بند کر کے عوام کو مشکلات سے دو چار کرتے ہیں اوربینک انتظامیہ ٹیکنیکل خرابی کی آڑمیں سروس معطل رکھتی ہے مانیٹرنگ کا کوئی نظام نہ ہونے کی وجہ سے بینکوں کی خراب کارگردگی اورصارفین کوپریشانی سے دوچارکرنے پرکوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے۔
صارفین نے حکومت،اسٹیٹ بینک اور متعلقہ اداروں سے سرکاری اورنجی بینکوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
