Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عید پر گھر جانے والے مسافروں سے ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار | زرائع نیوز

عید پر گھر جانے والے مسافروں سے ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار

کراچی : وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی جانب سے عید پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کے دعووں کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں آٹے میں نمک کے برابر ہیں ۔

عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں لٹنے پرمجبورہیں،ٹرانسپورٹرز نے پردیسیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے۔

مسافر ٹرانسپورٹرز کے من مانے کرائے دینے پر مجبور ہیں۔مسافروں کا کہنا ہےکہ کراچی سے حیدرآباد جانے والے مسافروں سے 2 ہزار روپے،سکھرکے لیے 3ہزار،صادق آباد کے لیے4000 کرایہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ سانگھڑ،نوابشاہ،مورو، جانے والے مسافروں سے 2300 کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔عام دنوں میں حیدرآباد تک کرایہ 500 اور سانگھڑ تک 700 روپے لیا جاتا ہے۔عید سے قبل انٹرسٹی بس مالکان کی طرف سے کرایوں میں اضافہ کے بعد ایک شہرسے دوسرے شہرجانے کے لیے بھی دوگنا کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔

بس اورکوچز مالکان کا کہنا ہےکہ اندرون ملک مختلف شہروں سے واپسی میں گاڑیاں خالی آرہی ہیں اور ڈیزل بھی مہنگا ہے جس وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ مسافروں کی جانب سے زائد کرائے کی وصولی کی شکایت کے بعد زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے زائد کرایہ وصول کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کی 16 کمپنیوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔ کارروائی کے دوران 3 دنوں میں مسافروں کو 15 لاکھ روپے واپس کیے ہیں۔

انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی جن 16ٹرانسپورٹرزکو وارننگ جاری کی گئی ہے ان میں اے کے سی،المدینہ،کے سی ایس جیوفرحان کوچ سروس ،عمیرموورز،جیوفیضان،شالیمار ایکسپریس ،اے کے جی،جیوفرحان،خان موورز،جیولاڑکانہ سمیت دیگرکوچزاوربس سروس شامل ہیں ۔