Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عید الفطر کے پہلے دن موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا! |

عید الفطر کے پہلے دن موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا!

کراچی : محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الفطر پر کراچی کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے روز یعنی بائیس اپریل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ دوسرے یعنی اتوار کومزید ایک ڈگری اضافے سے پارہ 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 27 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ شام کے وقت سمندری ہوائیں فعال رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔