آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر سپریم کورٹ ان ایکشن، نوٹی فکیشن معطل

اسلام آباد سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست کو ازخود نوٹس میں تبدیل کردیا۔

عدالت نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا سرکاری نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم کو تو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار نہیں، صرف صدر پاکستان ہی آرمی چیف کی مدت میں توسیع کر سکتے ہیں۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صدر کی منظوری کےبعد کی گئی۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تھی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن 19 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: