Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈکیت مارنے پر شہری کی گرفتاری، ڈاکو کو ہلاک کرنا جرم ہے، کراچی پولیس | زرائع نیوز

ڈکیت مارنے پر شہری کی گرفتاری، ڈاکو کو ہلاک کرنا جرم ہے، کراچی پولیس

شہر قائد کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے میں مبینہ طور پر ڈاکو کو سیلف ڈیفنس پر فائرنگ سے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے میں گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو کو مارنے والے شہری جاوید کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روزشہری کی فائرنگ سے ڈاکوکوہلاک کرنےکی وڈیووائرل ہوئی تھی جس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار شہری زخمی کا رشتہ دار ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گزشتہ روز ایک شہری بھی زخمی ہوا تھا۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ‏اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے جس کی نگرانی ایس ایس پی انویسٹیگیشن ونگ ڈسٹرکٹ ایسٹ کررہے ہیں۔

پولیس نے شہریوں پر واضح کیا کہ ہے کہ ایسے واقعات میں ایمرجنسی 15 اور علاقہ پولیس کو اطلاع دینا قانونی ذمہ داری ہے ۔ زخمی خواہ ڈاکو ہی کیوں نہ ہو، اسے پولیس کے حوالے کرنا قانون کا تقاضا ہے اور وہ واقعات جن میں کچھ اشخاص قانون سے بالا قدم اٹھائیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کا سبب بنیں گے۔