Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی | زرائع نیوز

خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے 15 مئی تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ پندرہ روز کیلیےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 288 روپے 49 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 281 روپے 96 پیسے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی  5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

اُدھر وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔