کراچی :وزیراعلیٰ سندھ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں112 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں33موبائل،نقدی چھیننے،3 کار چھیننے اور 10 کارچوری کے ،3موٹرسائیکل چھیننے اور63 چوری ہونےکی وارداتیں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے3 انکائونٹرز کیے۔
پولیس مقابلے کے دوران ایک جرائم پیشہ شخص ہلاک اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا جبکہ6 اسٹریٹ کرمنلز ،چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر111ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔
43 اسٹریٹ کرمنلز ، ڈاکو،25 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،18 منشیات فروش ،سپلائیر جبکہ25 دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔ برآمدگی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں ،کارروائیوں کے دوران 27 غیر قانونی اسلحہ ،13 کلو گرام چرس ،15 چوری کے موبائل فون اور43 مسروقہ گاڑیاں جن میں 16 کاریں اور 27 موٹر سائیکلیں شامل ہیں ، برآمد کیں ۔
