Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہباز،زرداری میں رابطے تیز کرنے پر اتفاق | زرائع نیوز

شہباز،زرداری میں رابطے تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد؍ لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری اورسربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ(ن) کےقائد نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔وزیراعظم نے نئے سال کی مبارکباد دی۔ رہنمائوں نے ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں پرقومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پربھی گفتگوکی گئی،عوامی مسائل کے حل،پنجاب کی تازہ ترین صورتحال پربھی گفتگوکی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے اموربھی زیربحث آئے۔ شہباز شریف اور آصف زرداری نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کیلئے رابطے مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو اہم حکومتی فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔نوازشریف نے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کو تیز کیا جائے۔

و زیراعظم نےبنوں میں سکیورٹی آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی محمد وسیم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کی ہمدردیاں شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 2022 پاکستان کےلئے ایک اور مشکل سال رہا ، تاریخ کے تباہ کن سیلاب کے باعث ہمارے معاشی چیلنجز میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا نئے سال کے دوران اپنی استعداد اور وقت سے عوام کو مشکلات سے نکالنے، متاثرین سیلاب کی بحالی اور پاکستان کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ سال 2022 میں ایک تہائی پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کی، پوری پاکستانی قوم یکجا ہو کر بھرپور قوت کے ساتھ ان مو سمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرے گی۔مزیدبرآں وزیر اعظم سے ارکان پنجاب اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری،ملک غلام قاسم ہنجرا، علاؤالدین شیخ نے ملاقات کی۔