اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے امتحانی مراکز میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر اُس وقت سوال اٹھے کہ جب نویں جماعت کے طالب علم نے نقل پکڑنے پر خنجر سے واد کیا۔
ڈپٹی سپریڈنٹ محمد رمضان امتحانی سنٹر آئی ایم سی بی کری میں ڈیوٹی کر رہے تھے کہ انہوں نے طالب علم کو نقل کرتے ہوئے دیکھ کیا جس کے بعد انہوں نے اُسے کھڑا کیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈپٹی سپریڈنٹ محمد رمضان طالب علم کو نقل کرنے پر پکڑا، طالب علم نے سپریڈنٹ کے چہرے پر خنجر سے وار کر دیا جس کے وجہ سے اُن کی آنکھ اور چہرہ متاثر ہوا۔ طلب علم خنجر کا وار کر کے امتحانی مرکز سے فرار ہوگیا اور ابھی تک اُسے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
اساتذہ کی تنظیم اور متاثرہ ٹیچر نے ملزم کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں درخواست دے دی گئی البتہ چوبیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی پولیس ملزم کی گرفتاری میں ناکام ہے۔
ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ملزم کو فوری کارروائی کر کے گرفتار نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام نویں دسویں کے امتحانات کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا۔