اسلام آباد ٹاپ سٹی چھاپہ:‌ متحدہ رہنماؤں کی پرانی تصاویر برآمد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہر اقتدار میں واقع ٹاپ سٹی سوسائٹی میں رینجرز کے چھاپے کے دوران ایم کیو ایم لندن کی غیرقانونی فائرنگ رینج کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ ایم کیو ایم لندن نے تصاویر پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرانی تصاویر ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے چھاپے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ ٹاپ سٹی میں ایم کیو ایم لندن نے فائرنگ رینج بھی بنا رکھا تھا جہاں ایم کیو ایم کے رہنماء اور کارکن فائرنگ کی ٹریننگ کرتے تھے۔

رینجرز حکام کی طرف سے وزارت داخلہ کے خط کا جواب ڈی جی رینجرز پنجاب کی وطن واپسی پر دیا جائے گا۔ رینجرز کے چھاپے کے دوران ٹاپ سٹی سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میں درج ہو چکا ہے۔

دوسری جانب متحدہ لندن نے تصاویر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ چھاپہ کسی لطیفے سے کم نہیں، طاہر القادری دھرنے کو ختم کروانے کے لیے مقتدر حلقوں کی جانب سے جنہیں مذاکرات کے لیے نامزد کیا گیا انہوں نے ٹاپ سٹی کا دورہ کیا تھا۔

– See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/389123#sthash.O1wZ9JoS.dpuf

اپنا تبصرہ بھیجیں: