Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مفاہمت کے بادشاہ کا مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا اعلان، اسلام آباد لانگ مارچ کا عندیہ | زرائع نیوز

مفاہمت کے بادشاہ کا مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا اعلان، اسلام آباد لانگ مارچ کا عندیہ

گڑھی خدا بخش: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں خطاب کرتے ہوئے زرداری کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اسلام آباد پہنچ کر ان کو ایوانوں سے باہر نکالیں۔ انہوں نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں چاہے باہر ہوں یا جیل میں، پیپلزپارٹی انہیں ضرور باہر نکالے گی‘۔

دوسری جانب بلاول بھٹو نے بھی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اٹھارویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی گئی تو میں لات مار کر حکومت کو ختم کردوں گا۔ انہوں نے بھی حکومت پر شدید تنقید کی

علاوہ ازیں پی پی سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ 12 اپریل کو سندھ اور پنجاب کی سرحد پر بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کریں گے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق آصف علی زرداری کو اپنی گرفتاری کا خوف ہے جس کی وجہ سے انہوں نے مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان پہلے ہی اسلام آباد لاک ڈاؤن کا عندیہ دے چکے ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھاکہ کسی بھی وقت کارکنان کو اسلام آباد میں جمع ہونے کی کال دیں گے اور ایوانوں سے باہر نکال کے پھینک دیں گے۔