لاہور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے گھر پر تفتیشی ٹیم نے چھاپہ مار کر اہم شواہد حاصل کرلیے، نیب ٹیم پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو حراست مین لینے آئی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی 3گاڑیاں 12 بجے کے قریب ماڈل ٹاؤن پہنچیں اور انہوں نےماڈل ٹاؤن میں واقع رہائشگاہ 96 ایچ کی جامع تلاشی لی، چھاپے کے وقت شہبازشریف اور حمزہ شہباز بھی رہائشگاہ پر موجود تھے۔
نیب چھاپے کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما بھی ماڈل ٹاؤن پہنچنا شروع ہوئے، مسلم لیگ ن کےرہنما اور کارکنان نےگھر کے دروازے پر دھرنا دیا اور پولیس کی مزیدنفری بھی ماڈل ٹاؤن 96 ایچ رہائش گاہ پہنچ گئی ہیں۔
نیب حکام کے مطابق اُن کے پاس حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں، خیال رہے نیب نےآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں حمزہ شہبازکوطلب کیاتھا اور دستاویزات مانگی تھی تاہم حمزہ شہباز نے تفتیشی ٹیم نے تعاون نہیں کیا۔
نیب حکام کا کہنا ہے نیب کوکوئی مطلوب ہےتوبغیراطلاع گرفتارکرسکتی ہے، چیئرمین نیب نےحمزہ شہبازکے وارنٹ گرفتاری جاری کیےہیں، نیب ٹیم کوگھرمیں داخل نہیں ہونےدیاجارہا ہے، نیب ٹیم کےپاس حمزہ شہبازکی گرفتاری کاوارنٹ موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے نیب کی ٹیم8 سے 10 افراد پر مشتمل ہے، حمزہ شہباز سے مختلف دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب نے چھاپہ مارا ، چھاپہ آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں تفصیلات کیلئے ماراگیا، حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن 96ایچ کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کو اختیار دیا تھا کہ وہ کسی بھی ملزم کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کرسکتی ہے۔
