کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ایک نیا ڈکیت گروہ سرگرم ہوا ہے جس کے ارکان خود کو محکمہ لینڈ کا افسر ظاہر کرکے گھر کا صفایا کردیتے ہیں۔
سی پی ایل سی نیبر کیئر نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اُن کے گھر پر ایک گروہ جو خود کو سرکاری افسر ظاہر کرے آئے تو اُسے اندر داخل نہ ہونے دیں۔
نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ گروہ کے پاس ادارے کے لیٹر ہیڈ اور دیگر اہم دستاویزات ہیں جس کی بنیاد پر وہ کسی بھی گھر پر پہنچ کر خود کو افسر ظاہر کرتے ہیں۔
گروہ کا طریقہ واردات یہ ہے کہ وہ آنے والے الیکشن کے حوالے سے بات چیت کرتے اور شہری سے شناختی کارڈ طلب کرتے ہیں۔ جیسے ہی وہ اندر گھر میں داخل ہو پیچھے سے سب اُس کے ساتھ اندر چلے آتے ہیں۔
سی پی ایل سی نیبر کیئر کے حکام احمد معین الدین نے نوٹس جاری کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ خبر پہنچائے تاکہ سب نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔