کراچی: دو بار وفاق اور متعدد بار سندھ اسمبلی میں حکومت بنانے والی ملک کی تیسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی کے اراکین کے سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے 4، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے 3 اور تحریک انصاف کے ایک رکن اسمبلی کے خلاف بھی تھانے میں سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
92 نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کے 20 اراکین اسمبلی کے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

