اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی ہدایت پر 31 جنرل نشستوں کے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا جبکہ 4 مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
