Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
پاکستان رہائش کیلیے دنیا کا سستا ترین ملک قرار |

پاکستان رہائش کیلیے دنیا کا سستا ترین ملک قرار

کراچی :دنیا بھر میں مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے مگر عالمی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔

جہاں کھانے پینے کی اشیا قیمت اور مکانوں کے کرائے دنیا میں سب سے کم ہیں ۔

ذرائع کے مطابق آن لائن ڈیٹا بیس نمبیو کے مطابق پاکستان میں زندگی گزارنا سب سے آسان ہے۔

یہاں کھانے پینے کی اشیا، مکانوں کے کرائے اور ریسٹورنٹس میں کھانوں کا ریٹ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے کم ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سستا ترین شہر۔ کراچی اور لاہور بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔

سستے ملکوں کی درجہ بندی میں مصر دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ مہنگے ترین ملکوں میں برمودہ، سوئٹزرلیں ڈ اور کیمن آئی لینڈز سرفہرست ہیں ۔