Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کردیا گیا | زرائع نیوز

اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کردیا گیا

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان پر عائدکردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔

منگل کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلوز کے خلاف نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔

اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4کی خلاف ورزی کی تھی اورایک امپائر کی ہدایت کے باوجود وہ اس ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے میں ناکام رہے تھے۔

واضح رہے کہ کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں یا اپنے ذاتی پیغامات اپنے سازوسامان کے ذریعے پیش کریں ۔

اس کے لیے پلیئر یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔