رمضان المبارک، افطار میں‌ یہ پھل ضرور استعمال کریں

رمضان المبارک، افطار میں‌ یہ پھل ضرور استعمال کریں

ماہِ رمضان کی آمد آمد ہے، مسلمان روزانہ مغرب اذان سے قبل افطاری کا اہتمام کرتے ہیں شاید ہی کوئی ہو جس کا دل نہیں کرتا کہ دستر خوان پر پھل نہ سجے ہوں۔ اگر آپ رمضان کے دوران اپنے جسم کو صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو بازار میں عام دستیاب ان چند پھلوں کو افطار میں استعمال کرنا اپنی عادت بنا لیں جن کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے۔

آڑو

ویسے تو ہو سکتا کہ سب کو معلوم ہو کہ کیلوں میں پوٹاشیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے مگر آڑو میں جسم کے لیے ضروری اس منرل کی مقدار ایک درمیانے سائز کے کیلے سے زیاد ہوتی ہے جو اعصابی طاقت کو بڑھانے کے ساتھ پٹھوں کی صحت بھی بہتر بناتی ہے، ساتھ ہی اس پھل کی جِلد اینٹی آکسیڈینٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جو بڑھتے وزن کو قابو رکھتے ہیں جبکہ یہی وہ پھل ہے جو دوسرے پھلوں یا غذاؤں کی مٹھاس بڑھا سکتا ہے۔

سیب

ایک درمیانے سائز کے سیب میں صرف 80 کیلوریز ہوتی ہیں مگر ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ کیورٹیشن اس کا حصہ ہوتا ہے جو دماغی خلیات کی تنزلی کی روک تھام کرتا ہے جو الزائمر جیسے مرض کا باعث بنتے ہیں۔ جو لوگ روزانہ سیب کھانے کے شوقین ہوتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا امکان بھی ہوتا ہے۔ جبکہ یہ پھل کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے ساتھ ساتھ آنتوں کے کینسر سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

یہ دانتوں کی صحت کے لیے بھی بہترین پھل ہے جبکہ جسمانی وزن بھی کم کرتا ہے ۔اس کے چھلکے میں بھی بیماریوں کے خلاف لڑنے والے اجزاء ہوتے ہیں جو امراضِ قلب کا خطرہ کم کر دیتے ہیں۔

کیلے

کیلے پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسمانی توانائی کو دیر تک برقرار رکھتے ہیں اور آپ کو جسمانی طور پر پورا دن چوکنا رکھتے ہیں۔ اس میں چربی یا نمک شامل نہیں ہے۔ اس لیے یہ جسمانی وزن میں اضافے یا کسی اور مرض کا خطرہ بھی نہیں بڑھاتے۔


نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ کسی بھی بیماری میں مبتلا افراد اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کر لیں۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔