لاڑکانہ کے ضلع رتی نوڈیروں کے بعد سندھ کے ضلع شکار پور میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کے مزید چار کیسز سامنےآگئے۔ تفصیلات کے مطابق اندرونِ سندھ کے علاقے شکار پور میں واقع پیر بخش تھیم اور گاؤں سارنگ شر کے چار بچوں میں ایڈز کے مرض کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچوں کی عمریں 6 ماہ سے چار سال تک ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ایڈز پھیلنے کی وجہ ایک ہی سرنج کے استعمال کو قرار دے دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کیمپ اور اسکریننگ کے دوران وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈی ایچ او نے ضلع میں موجود 50 اتائی ڈاکٹرز کے کلینک سیل کردیے جبکہ 3 میٹرنٹی ہومز اور لیباٹری کو بھی حکام نے بند کردیا۔
پی پی کے گڑھ لاڑکانہ میں ایڈز کا مرض بے قابو، متعدد بچے متاثر
یاد رہے کہ چند روز قبل لاڑکانہ کے ضلع رتو نوڈیرو میں بھی کینسر کے مریض سامنے آئے تھے جن میں بچوں کی تعداد بھی شامل تھی۔
