Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دلیری سے کھیلنے والا جیتے گا : رضوان،ٹاپ آرڈر ہمارا ہدف: شاہین | زرائع نیوز

دلیری سے کھیلنے والا جیتے گا : رضوان،ٹاپ آرڈر ہمارا ہدف: شاہین

ملتان : پی ایس ایل سیزن 8 کا آج افتتاحی میچ کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جو دلیری سے کھیلے گا جیت اس کا مقدر ہوگی ۔ہم دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے خلاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔

گزشتہ شام ملتان سٹیڈیم میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس میں سلطانز کے کپتان نے مزید کہا کہ ملتان ہوم گرائونڈ ہے، کرائوڈ کا فائدہ ہوگا۔میں پہلی بار ملتان میں پی ایس ایل کھیلوں گا،مجھے بھی انتظار ہے۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہے آج سلطانز کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر ہمارا پہلا ہدف ہو گا ، پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جب قلندرز میدان میں اتریں گے تو ہمارا فوکس مثبت کرکٹ کھیلنے پر رہے گا۔میری اور میری ٹیم کے ہر کھلاڑی کی کوشش بیسٹ پرفارمنس پر ہو گی۔

اپنے انجری ایشو بارے شاہین نے کہا کہ یہ تو پارٹ آف گیم ہے ، انہوں نے پی ایس ایل 8 میں شریک تمام ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا۔