Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سگریٹ کی لت، پاکستانیوں نے 200 ارب روپے دھوئیں میں‌ اڑا دیے | زرائع نیوز

سگریٹ کی لت، پاکستانیوں نے 200 ارب روپے دھوئیں میں‌ اڑا دیے

پاکستانی سالانہ 200 ارب روپے مالیت کے سگریٹ دھوئیں میں اڑادیتے ہیں،اس بات کا انکشاف سرکاری دستاویزات میں کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہواہے کہ پاکستانی سالانہ 80 ارب سگریٹ پی جاتے ہیں جس سے حکومت کو سالانہ 89 ارب روپے ٹیکس وصول ہوتا ہے جبکہ غیر قانونی طریقے سے بننے والے سگریٹ یا اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت کو ٹیکس کی مد میں سالانہ 30 ارب روپے کے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سگریٹ کے 2 بڑے کارخانے سالانہ 17 ارب روپے کا منافع کماتے ہیں۔